بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم نے اتحادیوں اور پی ڈی ایم قائدین کا اجلاس کل اپنی رہائش گاہ پر طلب کرلیا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم قائدین کا اجلاس کل دوپہر وزیراعظم نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر طلب کیا ہے۔

راجا صغیر کے جواب میں کرنل (ر) شبیر اعوان نے کہا کہ راجا ظفر الحق کے ساتھ (ن) لیگ کا سلوک اچھا نہیں تھا اس لیے (ن) لیگ کے کارکنان نے انہیں ووٹ دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اتحادی جماعتیں اورپی ڈی ایم قائدین ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے،  اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بلایا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم قائدین کےاجلاس میں اہم امور پرمشاورت ہوگی۔

ادھر پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.