بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم میڈیا کارکنوں کا بحران ترجیحاً حل کرائیں، پی ایف یو جے کی اپیل

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ میڈیا کارکنوں کا بحران ترجیحاً حل کرایا جائے۔ 

میڈیا بچاؤ، جمہوریت بچاؤ کے عنوان سے پی ایف یو جے کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ عمران خان دور کی انتقامی کارروائیوں سے میڈیا کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

پی ایف یو جے کے مطابق سنسر شپ، پریس ایڈوائس اور پی ایم ڈی اے کے ذریعے میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش ہوئی۔ صحافیوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  

پی ایف یو جے کے رہنمائوں شہزادہ ذوالفقار اور ناصر زیدی کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صحافی نمائندوں سے مل کر مالی مشکلات حل کرائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.