cd hookups in cochise county casual encounter hookups hookup Cresskill New Jersey cancer man and hookups 2010 free hookup apps best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس


ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں رہنما ن لیگ کی طرف سے گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان نے ہرجانہ کیس کی سماعت کی، خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی نے عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جسے منظور کرلیا گیا۔

عمران خان نے شوکت خانم اسپتال سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے خلاف 15 نومبر 2012 کو ہرجانہ کیس دائرکیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ برس دسمبر میں ای کورٹ کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

عدالت نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کےدفاع میں بیانات ریکارڈ کرانے والے گواہوں کو  14 مارچ کو طلب کرلیا، عمران خان کی جانب سے وکلا نے 5 میں سے 2 گواہوں کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

گواہوں کے بعد عمران خان کے بیان پر جرح کی جائے گی۔

ہرجانہ کیس میں 5 گواہوں نے عمران خان کے حق میں بیانات ریکارڈ کروائے تھے، عدالت نے ملزمان کے بیانات پر جرح کا حق ختم کیا تھا، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کر دیا تھا۔

جرح کےحق کی بحالی پر عدالت نے گواہوں کو ویڈیو لنک پر جرح کیلئے پیش ہونے کا آپشن دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.