وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پاناما میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا، نواز شریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ایک مجرم کی سزا ختم کرکے کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی، عمران خان نے کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج آنے کے بعد تمام معاملات کا جائزہ لیں گے، تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر سیف نے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق ڈیٹا پیش کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے۔
ترجمان کے پی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں، ووٹوں کی تعداد کے مطابق تحریک انصاف کے پی میں مقبول ترین جماعت ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کے پی الیکشن سے متعلق خوشی منانا حیران کن ہے۔
Comments are closed.