بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کا سیمی فائنل میں شکست کے بعد بابر اعظم اور ٹیم کے نام پیغام

وزیراعظم عمران خان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایونٹ میں اہم ترین میچ میں فتح پر آسٹریلوی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔

کپتان بابر اعظم اور قومی ٹیم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت آپ کے کیا جذبات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی کرکٹ کے میدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا، اسی لیے آپ کے جذبات سے واقف ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آپ نے ٹی20 ورلڈکپ میں جس اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلی ہے اس پر فخر کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.