بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر سیاسی کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادیوں، منحرف ارکان سے رابطوں سے متعلق سیاسی کمیٹی کو نئے ٹاسک دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.