بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کر لیا، ذرائع

وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کر لیا، شہزاد اکبر نے مشیر احتساب و داخلہ کے عہدے سے آج استعفیٰ دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا  امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن ایک بار نہیں تین بار آجائیں عمران خان پانچ سال پورے کرے گا، عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کرے گا۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔

ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفیٰ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.