وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پچھلی حکومت سے تین گنا زیادہ اور سستی سڑکیں بنائی ہیں، پچھلی حکومت والے سڑکوں کے کمیشن سے لندن میں فلیٹ لیتے تھے۔
سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سڑکیں ، اسپتال اور اسکول بنانے میں ڈویلپمنٹ فنڈ استعمال کرتے ہیں ، ہمیں ڈویلپمنٹ فنڈ بچانا چاہئے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ لانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا، ہم قرض نہیں اتار سکتے، آپ مجھے بتائیں اجازت لینے میں کہاں مشکل ہے اور کہاں چیزیں پھنستی ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب میں جو رکاوٹیں ہیں وہ ہمیں بتائیں، ہم دور کریں گے۔
وزیراعظم نے کہاکہ سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے اہم منصوبہ ہے، سوات موٹر وے سے عید کے دن 27 لاکھ گاڑیوں نے سفر کیا، حکومت سیاحت اور صنعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، ہم نے سستی سڑکیں بنائی ہیں، ہم پچھلی حکومت سے تین گنا زیادہ اور سستی سڑکیں بنا چکے ہیں۔
Comments are closed.