dog screening hookup to laptop daty hookup what is hud hookup app cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان 9 مارچ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔

عمران خان کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے۔

وزیر اعظم سے ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی و سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی نے بھی ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی موجود تھے، عمران خان نے ق لیگ سے معاملات طے کرنے کے لیے اسد عمر کو، کوآرڈینیٹر مقرر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.