وزیر اعظم عمران خان سے ہالینڈ کے وزیر اعظم نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان، پاکستان اور خطے کے لئے بہت اہم ہے۔ حالیہ صورتحال میں افغانوں کا تحفظ اور حفاظت ضروری ہے۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ ہم افغانستان کے حوالے سے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی انتہائی اہم ہے۔ ایک جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کے لوگوں کی معاشی اور تعمیر نو میں مدد کرے۔ پاکستان افغانستان سے بین الاقوامی سفارتی عملے کے باحفاظت انخلا میں مدد کررہا ہے۔
ہالینڈ کے وزیر اعظم نے سفارتی عملے کے انخلا میں مدد پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed.