وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں صوبائی ترقیاتی پیکیج کے تحت جاری منصوبوں پر جاری پیشرفت پر گفتگو ہوئی۔
عمران خان اور جام کمال کی ملاقات میں بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر معدنی شعبے میں وفاقی حکومت کی طرف سے معدنی ترقیاتی پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی۔
Comments are closed.