حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ گجرات میں محکمہ اوقاف اور بلدیہ نے غریبوں کی دکانوں کو گرایا ہے، وزیراعظم اوقاف اور بلدیہ کو روزگار چھینے سے روکیں۔
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ اوقاف اور بلدیہ کے آپریشن کے دوران غریب دکاندار صدمے سے فوت ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی روزگار نہیں ہے، کاروبار بھی مشکل سے چل رہا ہے ،وزیراعظم عمران خان صورتحال کا نوٹس لیں، اوقاف اور بلدیہ کو لوگوں کا روزگار چھینے سے روکیں۔
چوہدری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ غریبوں کی حالت زار پر رحم کیا جائے،ان کی بددعائیں نہ لیں۔
صدر ق لیگ کاکہنا تھا کہ اس معاملے کو اسمبلیوں میں بھی اٹھایا جائے گا۔
Comments are closed.