وزیر اعظم عمران خان اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دوران گفتگو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پُرامن اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کے لیے سیاسی تصفیہ ہی بہترین حل ہے، افغانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی تصفیہ اہم ہے۔
وزیراعظم نے ایکسپو 2020 کے بہترین انتظامات پر ابوظبی کے ولی عہد کو مبارکباد دی اور ایونٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments are closed.