بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن کی بات نہیں مانتے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی بات نہیں مانتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 25سال پہلے سیاست میں اس لیے نہیں آئے تھے کہ آلو ٹماٹر کی قیمت پتا کریں۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو انتخابی مہم سے منع کیا لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے ساڑھے 3 برسوں میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عمران خان میڈیا کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں کیونکہ وہ ان کی حکومت کی اصل تصویر دکھا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان میں غیر اخلاقی طرزِ عمل کی بنیاد ڈالی ہے، کارکردگی دکھانے کے بجائے ملک میں جلسے کرتے پھر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.