سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عالمی سطح پرناموس رسالتﷺ کے علمبردار بن کر ابھرے ہیں۔
شہزاد وسیم نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی، ہر عالمی فورم پر وزیراعظم نے ناموس رسالتﷺ اور اسلاموفوبیا کا معاملہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کو باور کروایا کہ مسلمان کے لیے ناموس رسالت ﷺ کس قدر اہم ہے۔
شہزاد وسیم نے کہا کہ عوام کو اعتماد ہے وزیراعظم عالمی سطح پر عوامی جذبات کی بھر پور ترجمانی کریں گے۔
قائد ایوان سینیٹ نے کہا کہ بھارت بھی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے لیے کوشاں ہے۔
Comments are closed.