پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم شہباز شریف آج اپنی 72ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج 72 سال کے ہو گئے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کو سالگرہ پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔
شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن لندن کے مقامی کارکنوں سے ملاقات کی اور سالگرہ میں کیک کاٹنے کی تقریب میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا۔
آج شہباز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب نیویارک کے پلازہ ہوٹل میں ہوگی جہاں وزیراعظم کے دیگر افراد بھی قیام پزیر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے، وہ صبح کے سیشن میں 14 ویں اسپیکر ہوں گے۔
جنرل اسمبلی کا ہونے والا یہ اجلاس 77 واں اجلاس ہے۔
Comments are closed.