وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دو روز دورہ کر رہے ہیں۔
قبل ازیں شہباز شریف نے سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے سعودی حکومت کا وژن لائق تحسین ہے، سماجی اور معاشی ترقی میں خواتین کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔
Comments are closed.