وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک تھیں۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور سمیت اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف عمرے کی سعادت کے لئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے۔
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی ؐ میں نمازِ جمعہ ادا کی اور پھر روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دی۔
وزیراعظم نے مسجد نبویؐ میں آئیوری کوسٹ کے صدر سے ملاقات بھی کی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.