وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنادی ہے۔
وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں وفاقی وزراء میں سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق، رانا ثناء اللّٰہ، معاون خصوصی عطا تارڑ اور پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی بنائی گئی کمیٹی پنجاب میں چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق متحرک ہوگی۔
Comments are closed.