وزیر اعظم شہباز شریف نے اماراتی وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات کی۔ اس دوران دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دبئی کے حکمراں شیخ محمدبن راشد نے وزیر اعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا۔
انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک میں شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران نجی شعبے کے درمیان رابطوں کو تیز اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اماراتی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ اماراتی وزیر اعظم شیخ محمدبن راشد المکتوم نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
اماراتی وزیراعظم کے دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان باہمی رضامندی سے کیا جائے گا۔
Comments are closed.