وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روز کے لیے قطر روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل قطر روانہ ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم امیر قطر کی دعوت پر قطر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور ہوگا۔
ترجمان کے مطابق اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ دوحہ میں وزیراعظم کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی آواز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Comments are closed.