وزیراعظم شہباز شریف نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) گرے لسٹ سے نکلنے پر تشکر کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے، فیٹف میں شامل ممالک کا شکریہ، پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔
وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، متعلقہ حکام، وزارتوں، افواج پاکستان اور ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو مبارک باد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتے ہیں اور مبارک باد دیتے ہیں، اتحادی جماعتوں اور قائدین کا شکریہ جنہوں نے بھرپور تعاون سے یہ ممکن بنایا۔
Comments are closed.