وزیراعظم شہباز شریف اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔
اسلام آباد سے وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی اور باہمی احترام پر مبنی مضبوط تعلقات ہیں۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مشترکہ مفادات پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا۔
شاہ بحرین نے پاکستانی عوام کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کےلیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.