وزیراعظم شہباز شریف نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے متعلق مختلف آپشنز کے حوالے سے ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ کوئی فورم خالی نہیں چھوڑا جاسکتا۔
وفاقی کابینہ نے کہا کہ اقلیتی فیصلے کو زبردستی اکثریت پر نہیں تھوپا جاسکتا۔
کابینہ کا کہنا ہے کہ ملک کسی بھی آئینی اور سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں تمام اتحادیوں نے وزیراعظم کو مکمل اعتماد کا یقین دلایا ہے۔
Comments are closed.