وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں سود سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا۔
ترجمان جے یو آئی (ف) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل بینک کی طرف سے اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کروائی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے ٹاسک فورس کو حکم دیا ہے کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے سے متعلق فوری اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed.