وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی اعلیٰ سطحی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کا منتظر ہوں۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای کی ٹیم کا یہ دورہ ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید سے ملاقات کا تسلسل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ولی عہد یو اے ای سے ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے کا عزم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے تجارتی اور سرمایہ کاری میں بھی تعاون بڑھانے کا عزم کیا تھا۔
Comments are closed.