وزیراعظم شہبازشریف اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حج کی ادائیگی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی عبادتیں قبول فرمائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، عیدِ قرباں قربانی کا درس دیتی ہے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان، بھائی چارے، باہمی اتحاد کی مثال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.