وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج بلوچستان کے علاقے پشین میں ملاقات کریں گے۔
دونوں سربراہان مَند پشین سرحدی کراسنگ پر مشترکہ مارکیٹ اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے۔
پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ منڈی بین السرحدی تجارت، معاشی ترقی اور مقامی کاروبار کو فروغ دے گی۔
رپورٹس کے مطابق پولان گبد ٹرانسمیشن لائن سے ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی۔
ذرائع کے مطابق ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جارہی ہیں، پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے، دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔
Comments are closed.