وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو میں شہباز شریف نے تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔
وزیراعظم نے دوران گفتگو قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
امیر قطر نے بھی وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے اور انہیں فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر باہمی مشاورت اور رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
Comments are closed.