جمعرات 24؍ذوالحجہ 1444ھ13؍جولائی 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف آج ملتان کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم زیر تعمیر نشتر اسپتال ٹو کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان بھی جائیں گے جہاں وہ یوتھ لون اور لیپ ٹاپس تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تقریب سے خطاب کریں گے، شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.