جمعرات 24؍ رجب المرجب 1444ھ 16؍ فروری 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گے۔

وزیراعظم ترکیہ میں زلزلے سے جانی ومالی نقصانات پر صدر رجب طیب اردوان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکیہ کے صدر سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور رجب طیب اردوان ترکیہ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.