وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے 6 ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مزید ارکان کی حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو مجھ سےکمزور کوئی نہیں ہوگا، اس وقت اپنی توجہ صرف اسلام آباد پر رکھیں۔
Comments are closed.