وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے وزیراعظم کے روبرو پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور کامران ٹیسوری نے شہباز شریف سے شکوہ کیا کہ اگر اس حوالے سے کچھ نہیں ہوا تو ہمارا حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا۔
ایم کیو ایم قیادت نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم صاحب ہمارے لیے اپنے ووٹرز اور عوام کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ قیادت نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آپ اس معاملے میں مداخلت کریں اور پیپلز پارٹی سے معاہدے پر عمل درآمد کرائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ اور ایم کیو ایم سربراہ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments are closed.