بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندوں کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کی صورتحال پر ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندوں نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چین، روس، امریکا اور پاکستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے خطے کی سلامتی و خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان نے ایک جامع سیاسی تصفیے کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے عالمی برادری افغانستان کی صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے گی۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے شمولیت، انسانی حقوق کے احترام کے اقدامات پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے خلاف پرعزم اقدامات اور افغانستان کی فوری انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.