وزیراعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز اور انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ، کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں۔
دوسری جانب دونوں کرکٹرز نے ٹی20 ورلڈکپ میچز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔
Comments are closed.