وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ریجن مسٹر ہارٹ وِگ شیفر نے ملاقات کی ہے۔
نائب صدر ورلڈ بینک کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم نے فریقین کے درمیان باہمی تعلقات خاص طور پر زراعت، پیشہ ورانہ تربیت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.