منگل یکم ذی الحج 1444ھ 20؍جون2023ء

وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کا معاملہ اٹھادیا

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے سیلاب متاثرین کی بحالی کا معاملہ اٹھادیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی  ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے صوبے کے سیلاب متاثرین کےلیے بجٹ مختص کرنے کا معاملہ اٹھایا۔

وفاقی بجٹ 24-2023ء میں سیلاب متاثرین کےلیے الگ بجٹ (فنڈز) رکھنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے شہباز شریف کے روبرو کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے 25 ارب روپے رکھے ہیں۔

انہوں نے دوران ملاقات مطالبہ کیا کہ وفاق بھی سندھ کے سیلاب متاثرین کےلیے 25 ارب روپے مختص کرے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو سندھ کے سیلاب متاثرین کےلیے 25 ارب روپے مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عالمی امداد سے بھی سیلاب متاثرین کےلیے رقم مختص کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.