وزیراعظم کی علماء و مشائخ کے وفد سے ملاقات میں ایک عالم دین نے ایک وفاقی وزیر کی طرف اشارہ کرکے عمران خان سے شکوہ کیا۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں علماء کرام نے مذہبی معاملات میں بعض وفاقی وزراء کی مداخلت پر اعتراض کیا۔
علماء کرام نے ملاقات کے دوران ایک وزیر کے بیانات کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ حساس مذہبی معاملات ہوں تو وزراء محتاط بیانات دیا کریں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایک عالم دین نے وفاقی وزیر کی طرف اشارہ کرکے عمران خان سے شکوہ کیا۔ تاہم وفاقی وزیر نے فوری طور پر کسی بھی طرح کے ردعمل سے گریز کیا اور شیڈول پریس کانفرنس بھی نہ کی۔
علماء کرام کے اعتراض کے بعد ملاقات کے بعد طے شدہ پریس کانفرنس بھی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کی۔
Comments are closed.