وزیراعظم شہباز شریف سے سی ای او قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے دوحہ میں ملاقات کی جس میں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے انہیں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
واضح رہے کہ اگست 2022 میں وزیراعظم کے دورہ قطر میں فریقین کے درمیان تفصیلی گفتگو کا آغاز ہوا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی نے پاکستان میں ایل این جی پاورپلانٹس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ ایئر پورٹس اور سولر پاور پارکس میں سرمایہ کاری میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے قطر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
Comments are closed.