وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء میں شامل شاہ محمود قریشی اور اسد عمر موجود تھے۔
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر، ایم پی اے علی گوہر مہر اور صفدر عباسی بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سندھ کی مجموعی بالخصوص امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور اراکین اسمبلی کی ملاقات میں سندھ میں وفاق کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور گرین لائن پر پیشرفت پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے گرین لائن کی متعین مدت میں تکمیل اور سندھ پیکیج کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.