وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغامات پہنچائے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سعودی عرب تعلقات کی خصوصی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی برادرانہ تعلقات، تاریخی روابط پر مبنی ہیں۔
انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے رکن ممالک کے اجتماعی اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں افغانستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال زیر بحث آئی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کے منصفانہ کاز کے لیے سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ فرحان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔
Comments are closed.