پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

وزیراعظم ریلیف پیکیج، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 ماہ کیلئے 5 اشیاء پر سبسڈی منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 ماہ کیلئے 5 اشیاء پر سبسڈی کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اس موقع پر 5 ضروری اشیاء پر یکم اگست سے 30 جون 2024 تک سبسڈی اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں میڈیا ورکرز اور فنکاروں کیلئے صحت انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے منظور کیے گئے۔

وزارت دفاع کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

ای سی سی نے ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کیلئے اسٹیٹ بینک کی 6 مراعاتی اسکیموں کو منظور کرلیا۔

کےالیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری دی گئی جبکہ ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.