وزیراعظم عمران خان حکومت کی 3 سالہ کارکردگی سے متعلق خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جو اپنی کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرتی ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال کورونا کی وبا کے باوجود پی ٹی آئی حکومت کی 3 سال میں اہم کامیابیاں ہیں، یونیورسل ہیلتھ کوریج اور سوشل ویلفیئر پروگرام، احساس شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری پروجیکٹ، کم آمدنی والوں کے لیے گھر کی اسکیم شروع کی گئی۔ جبکہ تین سال میں معیشت کا احیا اور ٹیک آف، کورونا سے نمٹنا بھی شامل ہیں۔
فیصل جاوید کا مزید کہنا ہے کہ کامیاب خارجہ پالیسی اور کشمیر کاز حکومت کی اہم کامیابی ہے۔
Comments are closed.