وزیراعظم عمران خان جلسہ نہ کرنےکی ہدایت کو خاطرمیں نہیں لائے اور الیکشن کمیشن کے روکنے کے باوجود لوئر دیر میں جلسہ کرنے پہنچ گئے۔
اس حوالے سے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت کا جاری کردہ آرڈیننس نظرانداز نہیں کرسکتا، آرڈیننس میں دی گئی سیاسی سرگرمی کی اجازت سے منع نہیں کرسکتا۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ وہ آرڈیننس کا اثر زیرو کرسکے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہے، پبلک آفس ہولڈرز پر بدستور پابندی ہوگی۔
لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ میں ڈی چوک میں عدم اعتماد سے ایک دن پہلے اپنی قوم کو اس لیے بلا رہا ہوں تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ قوم زندہ ہے اور اچھائی اور برائی میں تمیز رکھتی ہے۔
Comments are closed.