وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
عمران خان 3 روزہ دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ ریاض میں منعقدہ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت اور معاشی و تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیر اعظم سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ کا آغازمارچ 2021ء میں کیا تھا۔
Comments are closed.