وزیر اعظم ترقیاتی فنڈ کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے نوٹ تحریر کیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ نوٹس وزیراعظم عمران خان کے بیان پر لیا گیا جو آئین کے خلاف تھا، تحقیق کی بجائے جج کو اس کے آئینی فرائض کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔
جسٹس فائز عیسٰی کے نوٹ کے مطابق 3 فروری 2021 کو دو رکنی بینچ نے آرڈر جاری کیا۔
جسٹس فائز عیسٰی کے نوٹ میں کہا گیا کہ بینچ جسٹس مقبول باقر اور مجھ پر مشتمل تھا۔
جسٹس فائز عیسیٰ کے نوٹ کے مطابق دو رکنی بینچ نے 10 فروری کو سماعت ملتوی کردی، 10 فروری کو حکم لکھوایا کہ وزیراعظم کاجواب اطمینان بخش نہ ہوا تو معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا جائے گا۔
نوٹ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے معاملہ 5 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کردیا۔ میں نے جسٹس مقبول باقر کو بینچ سے الگ اور پانچ رکنی بینچ پر اعتراض کیا۔
جسٹس فائز عیسٰی نے فیصلے میں چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کو بھی شامل کیا۔
نوٹ کے مطابق چیف جسٹس نے خط کا جواب نہیں دیا، نہ ہی اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیا، چیف جسٹس نے زبانی بھی نہیں بتایا کہ جسٹس مقبول باقر کو کیوں بینچ سے ہٹایا۔
Comments are closed.