بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم اکیلے بیٹھ کر گیمز دیکھ رہے تھے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چین میں اکیلے بیٹھ کر اولمپک گیمز دیکھ رہے تھے، میں وزیر اطلاعات ہوتی تو کبھی ایسی تصویر جاری نہیں کرتی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ امریکا، نیٹو اور دیگر ممالک کے افغانستان میں ٹریلین ڈالرز خرچ ہوئے، اس رقم سے پورے خطے کی صورت حال بدل سکتی تھی، کہاں گیا وہ پیسا؟

شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اکیلے بیٹھ کر اولمپک گیمز دیکھ رہے تھے، میں وزیر اطلاعات ہوتی تو کبھی وہ تصویرجاری نہیں کرتی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ،وزیراعظم سیاسی حکمت عملی کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کسی اور ملک نے ایسی تصویر جاری نہیں کی، چین آپ کی تذلیل کبھی نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی، تاہم ان کے علاوہ روس، قطر اور دیگر ممالک کے سربراہان مملکت بھی تقریب میں شریک تھے۔

وزیر اعظم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تصویر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.