بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم اکثریت کھوچکے، اب مستعفی ہوجائیں، غفور حیدری

اپوزیشن اتحاد میں شامل جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن کےلیے خوشی کا دن ہے۔

آصف علی زرداری، سردار ایاز صادق، اختر مینگل، بلاول بھٹو اور اسلم بھوتانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا عبدالغفوری حیدری نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیا۔

بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو مستعفی ہونا چاہیے، ان کے پاس اکثریت نہیں رہی، ان کی کشتی میں سوراخ پڑچکے ہیں۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج اپوزیشن کے لیےخوشی کا دن ہے، اسلم بھوتانی جو اسپیکر بھی رہے، وہ ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی جماعت اور اپوزیشن کی جانب سے ان کاخ یرمقدم کرتا ہوں، حکومتی کشتی پر پہلا وار شاہ زین بگٹی نے کیا۔

عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ کل بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) نے وار کیا، آج اسلم بھوتانی نے حکمران تابوت میں ایسا کیل ٹھونکا ہے کہ وہ جانبر نہیں ہوسکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.