ford escort zx2 sr ecu hookup free hookup sites usa hookup Illinois homemade hookup hookup Roosevelt New Jersey instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب، PTI امیدوار کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان

آزاد جموں و کشمیر کی متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا، بائیکاٹ کرنے والی متحدہ اپوزیشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن شامل ہیں، جس کے بعد تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس کا بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس 18 اپریل کو طلب کرلیا، اجلاس پیر کی صبح ساڑھے 10 بجے قانون ساز اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق پیر کو وزارت عظمیٰ کا انتخابی عمل مکمل کروائیں گے، وزیراعظم کے انتخاب میں 53 اراکین اسمبلی ووٹ ڈالیں گے، کامیابی کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں۔

پی ٹی آئی 32، پپیپلز پارٹی 12،مسلم لیگ 7، جے کے پی پی اور مسلم کانفرنس کا ایک ایک ووٹ ہے۔

عمران خان نے سردار تنویر الیاس کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے آئین کے مطابق وزارت عظمیٰ کا انتخاب شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگا۔

خیال رہے کہ ادھر وفاق کی جانب سے چیف سیکریٹری اور آئی جی آزاد کشمیر  کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل حبیب کی جگہ ڈاکٹر امیر شیخ کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.