بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم آج حکومتی کارکردگی پیش کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر تین بجے حکومت کی کارکردگی پیش کریں گے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم تمام وزارتوں کی کارکردگی پیش کریں گے جو نئی روایت ہے، ہم اپنی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ فخر سے پیش کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے کسان کے فائدے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں،موجودہ حکومت نچلے طبقے کیلئے احساس پروگرام لائی ہے،سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں جدت لائے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے، افغان مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کنونشن میں اگلی حکومت کا بھی لائحہ عمل دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.